امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا مسودہ اسرائیل اور دیگر اتحادی ممالک کو بھیج دیا۔
برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق معاہدے میں آبنائے ہرمز اور امریکی ناکہ بندی کھولنے کی شقیں شامل ہیں۔
مفاہمت کی یادداشت کے نتیجے میں ایران کو اس کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں تک رسائی دی جائے گی۔ جبکہ آبنائے ہرمز کو 30 روز میں جنگ سے پہلے کی سطح پر بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
امریکا جنگ ہار کر نئی چالیں چل رہا ہے، ایرانی سپریم لیڈر
امریکا کی شرط ہے کہ ایران جہازوں سے ٹیکس نہیں لے گا۔ ایران پر ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی پابندی معاہدے کا حصہ ہے، 60 روز کی جنگ بندی کے دوران انتہائی افزودہ یورینیم پر مذاکرات ہوں گے۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ چین چاہتا ہے کہ معاہدے کی حتمی توثیق اقوام متحدہ کرے۔
