تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ امریکا جنگ ہار کر نئی چالیں چل رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا ایرانی عوام میں انتشار کے بیج بونا چاہتا ہے۔ جبکہ دشمن ایک کے بعد ایک سازش رچا رہا ہے۔
انہوں نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام قومی اتحاد اور یکجہتی قائم رکھیں۔ امریکا کو جنگ میں شکست ہو چکی ہے اور اب وہ نئی چالیں چل رہا ہے۔ کیونکہ امریکا چاہتا ہے کہ ایرانی قوم میں سماجی تقسیم پیدا کی جا سکے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ جنگ مسلط کرنے، اقتصادی دباؤ ڈالنے اور پروپیگنڈے کے بعد اب دشمن نئے منصوبے بنا رہا ہے۔ حالیہ حالات میں عوام کے درمیان غیرمعمولی یکجہتی دیکھنے میں آئی ہے اور ملک کے قومی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کا اصل منصوبہ اختلافات پیدا کرنا اور معاشرتی تقسیم کو بڑھانا ہے۔ تاکہ فوجی محاذ پر ناکامیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ
ایرانی سپریم لیڈر نےکہا کہ پابندی، اقتصادی دباؤ اور پروپیگنڈے کے ذریعے معاشرے میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لیکن ایرانی قوم نے مشکل حالات میں اپنی یکجہتی اور عزم کا مظاہرہ کیا۔
