آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کے معمول پر آنے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 5.21 ڈالر یا 5.55 فیصد کمی کے ساتھ 88.68 ڈالر فی بیرل رہی، جبکہ برینٹ کروڈ 5.31 فیصد کمی کے بعد 94.29 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کا مربان کروڈ بھی 5.39 فیصد کمی کے ساتھ 89.93 ڈالر فی بیرل تک گر گیا۔
اگلے 5 سالوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ متوقع
تیل قیمتوں میں کمی اس وقت سامنے آئی جب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے ایک ایسے مسودہ فریم ورک کا ذکر کیا ہے جس کے تحت آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی ٹریفک کو چند ہفتوں میں دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔
