امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ساتھ امریکا کی اتحادی سلطنت عمان کو بھی دھمکانا شروع کر دیا۔
ٹرمپ نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح رویہ اختیار کرنا ہو گا ورنہ اسے بھی تباہ و برباد کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر سے پوچھا گیا تھا کہ کیا انہیں عمان کا ایران کیساتھ مل کر ہرمز کنٹرول کرنا قبول ہے؟ جس پر ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی آبنائے ہرمز کنٹرول نہیں کرے گا، یہ عالمی پانیوں کا علاقہ ہے۔
ایران کے معاملے پر مشاورت ، صدر ٹرمپ نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا ساتھ دینے پر سخت رد عمل دے سکتے ہیں، ایران معاہدے کیلئے بے تاب ہے لیکن ابھی ڈیل فائنل نہیں ہوئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کیساتھ وہی کر سکتے تھے جو وینزویلا میں کیا، ایران کیخلاف کارروائی پاکستان کی درخواست پر روکی، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم شخصیات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیاں نرم کرنے پر بات نہیں ہو رہی، ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم روس یا چین کے حوالے کیے جانے پر مطمئن نہیں ہوں گا۔
