ایران جنگ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق عہدے سے سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبرڈ سمیت تمام کابینہ ارکان اجلاس میں شریک ہوں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر بات چیت کے لیے کابینہ اجلاس وائٹ ہاؤس میں ہو گا۔
ٹرمپ نے ایران ڈیل کو ابراہم اکارڈ سے مشروط کر دیا
امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں ایران سے مذاکرات پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ وسیع تر معاہدے کے لیے اگلے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔
واضح رہے قبل ازیں صدر ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ اجلاس طلب کیا تھا تاہم خراب موسم کے باعث دورہ منسوخ کرکے اجلاس وائٹ ہاؤس میں بلا لیا۔
