پاکستانی اداکارہ نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی پر آن لائن ہراسانی اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کر دیا۔
مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ ن لیگی ایم پی اے انہیں عرصہ دراز سے آن لائن ہراسانی کا نشانہ بنا رہے ہیں، اداکارہ کے مطابق انہیں اور ان کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں، جس پر انہوں نے متعلقہ اداروں سے رجوع کیا۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ن لیگی ایم پی اے کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے، اداکارہ مومنہ اقبال اور رکن پنجاب اسمبلی آج این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے۔
دوسری جانب لیگی رہنما ثاقب چدھڑ نے اپنے مؤقف میں کہا کہ وہ آج اپنے وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے اور اس معاملے پر تفصیلی وضاحت پیش کریں گے۔
بھارتی پنجاب کی گلوکارہ شادی سے انکار پر قتل ، لاش نہر سے برآمد
واقعے کے بعد سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں معاملہ زیر بحث آ گیا ہے جبکہ دونوں جانب سے الزامات اور جوابات کا سلسلہ جاری ہے۔
