وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے 4 روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو پہنچ گئے۔
شیاؤ شین ائیرپورٹ ہانگژو پہنچنے پر نائب گورنر ژجیانگ شو وینگوانگ ، چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ اور پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی نے وزیرِاعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیر اعظم ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات کریں گے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری فیز 2 کے تحت منعقدہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے، اس موقع پر چینی کمپنیوں کے سی ای اوز بھی وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے جبکہ وہ علی بابا گروپ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کریں گے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے
دورے کے اگلے مرحلے میں وزیر اعظم بیجنگ جائیں گے جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب اور صدر سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعظم پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور چائنہ اکیڈمی آف ایگری کلچر سائنسز کا دورہ بھی کریں گے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
