ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش کا سلسلہ گزرنے کے بعد گرمی میں اضافہ ہوگا اور عید کے دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل بارش برسانے کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔
12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا الرٹ جاری
لاہور میں اگلے دو روز تک موسم ٹھیک رہے گا لیکن اس کے بعد دوبارہ گرمی شروع ہو جائے گی جبکہ بالائی اور شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں بھی آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش ہوگی۔
کراچی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ کراچی میں مئی کے آغاز جیسی گرمی فی الحال نہیں ہے لیکن درجہ حرارت زیادہ ہی رہے گا اور موسم آئندہ دو روز تک بہتر رہے گا۔یاد رہے ملک میں عیدالاضحیٰ مئی کے آخری ہفتے میں منائی جائیگی۔
