بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پمز میں طبی معائنہ کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹریل انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔ میڈیکل پراسس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی حاصل کی گئی۔
عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار؛ چالان تیار
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات خصوصی سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز لے جایا گیا جہاں عمران خان کی آنکھوں، دانت اور دیگر حوالے سے چیک اپ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کا معمول کا طبی معائنہ تھا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی کو طبی معائنہ کے بعد منگل کی صبح سویرے واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔
