اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کر دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات سے اظہار یکجہتی کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیرصدارت اہم بجٹ اجلاس، بڑے فیصلے سامنے آگئے
شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔
