اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بہتر کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کو ترجیحی فنڈز دینے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بہتر کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر بجٹ فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ ایسے منصوبوں پر سرمایہ لگایا جائے گا جن کے نتائج یقینی ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پانی کے ذخائر اور پن بجلی منصوبے ترقیاتی بجٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے۔
اجلاس میں قومی اہمیت کے آبی و توانائی منصوبوں بشمول دیامیر بھاشا ڈیم، داسو ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیراتی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عوام پر مزید ٹیکس بوجھ کا خدشہ، آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آ گیا
شہباز شریف نے پانڈا بانڈز کے کامیاب اجرا پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی تعریف کی۔ جبکہ ریلوے، آئی ٹی اور پاور ڈویژن کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔
