میٹرو بس سروس کے ملازمین کا احتجاج ختم ہونے پر میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی۔
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس ملازمین کی جانب سے برطرفیوں کے خلاف احتجاج کے باعث معطل کر دی گئی تھی، احتجاجی مظاہرین نے میٹرو ٹریک پر دھرنا دے کر بس سروس روک دی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاج میں میٹرو کی خواتین ملازمین بھی شریک ہوئیں جبکہ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے برطرفیوں کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ برطرف کیے گئے ملازمین کا کنٹریکٹ 2027 تک موجود ہے تاہم اس کے باوجود انہیں ملازمتوں سے نکال دیا گیا۔ ان کے مطابق دو ماہ کی تنخواہیں بھی تاحال ادا نہیں کی گئیں۔
جعفر ایکسپریس سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کر دی گئی
احتجاجی ملازمین نے دعویٰ کیا کہ میٹرو بس سروس کا ٹھیکہ ایک نئی کمپنی کو دے دیا گیا ہے، جس کے بعد موجودہ ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے۔
مظاہرین نے مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ملازمین کو انصاف فراہم کریں۔
