جعفر ایکسپریس سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کردی گئی۔
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج اور کل روانہ نہیں ہوگی، ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر دو روز کیلئے منسوخ کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس روانہ کردیا گیا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
ریلوے حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل ٹرینوں کے شیڈول اور صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔
