سعودی عرب پر عراق کی حدود سے ڈرون حملے کیے گئے۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ عراق کی حدود سے داغے گئے 3 ڈرونز کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا ہے۔
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ مملکت کو اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے جبکہ ان حملوں کا جواب مناسب وقت اور مقام پر دیا جائے گا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب پر عراقی حدود سے ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایران کے پاس وقت بہت کم رہ گیا، ٹرمپ کی سخت نتائج کی دھمکی
یو اے ای کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہیں، متحدہ عرب امارات نے اس موقع پر سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار بھی کیا ہے۔
