سعودی عرب، انڈونیشیا، ملائیشیا، عمان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت مذہبی امور نے ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق یکم ذوالحجہ 18 مئی 2026 بروز پیر کو ہو گی۔ جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
سعودی عرب، ملائیشیا اور عمان میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں بھی یکم ذوالحجہ 18 مئی بروز پیر ہوگی جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
دوسری جانب برونائی میں آج چاند نظر نہیں آیا۔ جس کے باعث وہاں یکم ذوالحجہ 19 مئی 2026 بروز منگل کو ہو گی۔ اور عیدالاضحیٰ 28 مئی بروز جمعرات منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے دھمکی پر عمل کیا تو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، ایرانی فوج
اس سے قبل تیونس اور ترکیہ میں بھی ذوالحجہ کی تاریخ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ جہاں یکم ذوالحجہ 18 مئی اور عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔
