تہران: ایرانی فوج نے امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی پر عمل کیا تو امریکی فوج کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اپنی ناکامی چھپانے کے لیے احمقانہ اقدامات کرنا چاہتا ہے۔ اور اگر دوبارہ کارروائی کی گئی تو اس سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے جواب میں نئی شرائط بھی پیش کی ہیں۔ جن میں معاوضہ نہ دینا اور افزودہ یورینیم کی حوالگی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے دہشتگردی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کو اہم اور قابلِ اعتماد شراکت دار قرار دے دیا
امریکی مطالبات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران میں صرف ایک جوہری تنصیب فعال رہ سکتی ہے۔ جبکہ تمام محاذوں پر جنگ بندی کا انحصار مذاکرات کے آغاز پر ہو گا۔
