لاہور میں ای چالان کے نام پر جعلی ایس ایم ایس کے ذریعے ڈیجیٹل فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جس پر حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق ای چالان سے متعلق آفیشل پیغامات صرف 9915 نمبر سے بھیجے جاتے ہیں اور ان میں کسی قسم کا لنک شامل نہیں ہوتا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ اگر 9915 کے نام سے آنے والے مشکوک پیغامات میں کوئی معلومات یا لنک طلب کیا جائے تو شہری فوری طور پر احتیاط برتیں اور کسی بھی غیر تصدیق شدہ لنک پر کلک نہ کریں۔
وزیراعظم آج سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دورے کیلئے روانہ ہوں گے
سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق ڈیجیٹل فراڈ کی روک تھام کیلئے سروس پرووائیڈرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
