مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔
نجی چینل نے ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہونے سے 2600 روپے کا ہو گیا۔
مہنگائی کی شرح میں مزید1.01 فیصد اضافہ ، 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 سستی ہو گئیں
لاہور میں بھی آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 20 کلو کا تھیلا 290 روپے تک مہنگا ہو گیا ۔ اسی طرح اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 93 روپے اور راولپنڈی میں 80 روپے کا اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ پشاور میں آٹا 150 روپے اور خضدار میں 140 روپے تک مہنگا ہوا۔
