بیجنگ،امریکی صدرڈونلڈ تین روزہ سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے، جہاں بیجنگ ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک اور شانداراستقبال کیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق تقریباً 9 برس بعد کسی امریکی صدر نے چین کا دورہ کیا ہے، اس سے قبل صدر ٹرمپ نے 2017 میں چین کا دورہ کیا تھا۔
امریکی صدر15 مئی تک چین میں قیام کریں گے اس دوران ان کی چینی صدر Xi Jinping سے اہم ملاقات بھی ہوگی۔
ایران امریکا کشیدگی، تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، عالمی تجارت، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ امریکا اور چین کے تعلقات میں نئی پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے، جبکہ عالمی معیشت اور خطے کی سیاست پر بھی اس کے اہم اثرات مرتب ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
