امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی اصل ترجیح ایران کے ساتھ جاری تنازع کا خاتمہ اور اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے امریکا کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اسی لیے اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے فیصلوں میں امریکی عوام کی مالی مشکلات اہمیت نہیں رکھتیں، میری اصل ترجیح ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی اولین ذمہ داری امریکی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
صدر ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے، جبکہ ناقدین نے امریکی عوام کو درپیش مالی مشکلات سے متعلق بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جنگ کے دوران یو اے ای نے بھی خفیہ طور پر ایران پر حملے کئے ، امریکی اخبار کا دعویٰ
واضح رہے کہ امریکی صدر چین کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، صدر ٹرمپ 9 سال بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں ، آخری بار بطور صدر ٹرمپ نے ہی 2017 میں چین کا دورہ کیا تھا۔
