میری لینڈ: امریکا کی ریاست میری لینڈ میں شوہر کی پرانی اور بظاہر بےکار گاڑی بیوی کے لیے خوش قسمتی کا سبب بن گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر ایک پرانی گاڑی گھر کے باہر کھڑی رکھتے تھے۔ جسے وہ ہمیشہ بدنما اور فضول سمجھتی تھیں اور اکثر اسے ہٹانے کا مطالبہ بھی کرتی رہتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک روز ان کی نظر گاڑی کی نمبر پلیٹ پر درج نمبروں پر پڑی۔ جس کے بعد انہوں نے انہی نمبروں کو لاٹری میں آزمانے کا فیصلہ کیا۔
خاتون نے ایک سال سے زائد عرصے تک انہی نمبروں کے ساتھ پک 5 لاٹری کھیلنا جاری رکھا۔ اور آخرکار قسمت ان پر مہربان ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں انہوں نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے آسمان پر پراسرار روشنی، شہری خوفزدہ، ویڈیو وائرل
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ جیتی گئی رقم گھریلو بلوں کی ادائیگی اور اپنے پوتے پوتیوں پر خرچ کریں گی۔
