امریکی اخبار دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کی تجاویز پر امریکا کو بھجوائے گئے جواب میں یورینیم افزودگی عارضی طور پر روکنے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے امریکا کا 20 سال تک یورینیم افزودہ نہ کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ ایران نے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز مرحلہ وار کھولنے کی تجویز دی ہے جبکہ امریکی پابندیاں اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے ایران کے جواب کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دے دیا
امریکی اخبار کے مطابق ایران نے جوہری معاملات پر آئندہ 30 روز میں مذاکرات کی تجویز دی ہے البتہ ایران نے جوہری تنصیبات ختم کرنے کا امریکی مطالبہ ماننے سے انکار کیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق ایرانی سرکاری ذرائع نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری مواد سے متعلق امریکی اخبار کی رپورٹ کے اہم نکات غلط ہیں۔
