پاسداران انقلاب ایران نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کی صورت میں خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ ہمارے میزائل اور ڈرون خطے میں امریکی اہداف اور جارح دشمن کے جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔
دشمن کی سازشیں علمائے حق کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، ایرانی سفیر
فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکا پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو تجاویز بھجوا چکا ہے جس میں جنگ بندی میں توسیع کی بات کی گئی ہے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکی تجاویز پر ایران جلد جواب دے گا مگر ٹرمپ نے ساتھ ہی مذاکرات ناکام ہونے پر آپریشن پروجیکٹ فریڈم مزید قوت کے ساتھ شروع کرنے کی دھمکی بھی دی۔
