کراچی میں 14 سے 17 مئی تک شیڈول نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ شدید گرمی کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کے مطابق دو ڈپارٹمنٹس نے سخت موسمی حالات کو جواز بناتے ہوئے ایونٹ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم بیشتر شریک یونٹس شیڈول کے مطابق مقابلوں کے لیے تیار تھے۔
فیڈریشن حکام کا کہنا ہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی نے ایونٹس کی نئی تاریخوں کے تعین کا اختیار صدرایتھلیٹکس فیڈریشن کو سونپ دیا تھا، بعد ازاں صدرفیڈریشن نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے چیمپئن شپ کو مؤخر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔
مشفق الرحیم نے عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا
بیان کے مطابق اب 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اکتوبر یا نومبر میں منعقد کئے جانے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کی صحت اور محفوظ کھیل کے ماحول کو ترجیح دی گئی ہے، کیونکہ کراچی میں اس وقت درجہ حرارت انتہائی بلند ہے۔
حکام کے مطابق نئی تاریخوں کا اعلان تمام متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا تاکہ ایونٹ بہتراورمحفوظ انداز میں منعقد کیا جا سکے۔
