پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شمالی وزیرستان اور خوست کے متاثرین کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی مالی امداد جاری کر دی۔
حکام کے مطابق مجموعی طور پر 17 ہزار 788 متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی جائے گی۔ جس کے تحت ہر خاندان کو ماہانہ 12 ہزار 120 روپے نقد دیئے جائیں گے۔ جبکہ اس کے ساتھ 8 ہزار روپے مالیت کا فوڈ راشن بھی فراہم کیا جائے گا۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جولائی اور اگست 2025 کے بقایا جات کی مد میں 71 کروڑ 86 لاکھ 35 ہزار 200 روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔
حکام کے مطابق امدادی رقوم کی تقسیم موبائل سمز کے ذریعے کی جائے گی۔ تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور رقم براہ راست مستحقین تک پہنچ سکے۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ امدادی فنڈز کی تقسیم کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ جبکہ غیر تقسیم شدہ رقم اور سروس چارجز 60 روز کے اندر واپس جمع کروانا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں ملازمت کے شاندار مواقع، اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ
تمام متعلقہ حکام کو ریکارڈ اور آڈٹ کی مکمل تفصیلات اتھارٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
