وینزویلا، کریبین جزائر، امریکا، میکسیکو اور براعظم امریکا سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
وینزویلا میں 7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، 22 منزلہ عمارت سمیت متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔
زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ،شدید جھٹکوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ کئی مقامات پر ملبے تلے افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
فلپائن میں 8.2 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ ہوئی، زلزلے کے جھٹکے جاپان تک محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز دارالحکومت کراکس سے 284 کلومیٹر مشرق میں تھا، زلزلے کے فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی، ملک بھر میں ایمرجنسی بھی نافذ کی جا چکی ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9 ،مرکز ایواتی کے ساحل کے قریب اور گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔
حکام کے مطابق جس علاقے میں زلزلہ آیا وہ سب سے زیادہ خطرے کا زون ہے، جاپانی وزیر دفاع نے فوج کو زلزلہ زدہ علاقوں میں فضائی انٹیلی جنس جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
