آسٹریلیا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو باضابطہ طور پر دہشتگرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ کے مطابق یہ تنظیم پاکستان میں متعدد دہشتگردانہ حملوں میں ملوث رہی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے سے منسلک افراد اور اس کی معاونت کرنے والوں پر بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
سعودی عرب کا فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار
حکومتِ آسٹریلیا نے واضح کیا ہے کہ تنظیم سے وابستہ کسی بھی فرد یا گروہ کے ساتھ مالی یا دیگر لین دین کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ اقدام عالمی سطح پر دہشتگردی کیخلاف کوششوں کا حصہ ہے اورآسٹریلیا اپنی سرزمین کو دہشتگردی کے کسی بھی نیٹ ورک کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگا، ایسے اقدامات خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے ناگزیر ہیں۔
