پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر رہی ہیں، تاہم اس بار تنازع ان کے لباس یا اندازِ میک اپ نہیں بلکہ ان کے ڈرامے کے ایک رومانوی منظر پر کھڑا ہوا ہے۔
اداکارہ کے حالیہ ڈرامہ سیریل خواب میرے کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہیں ایک رومانوی سین کے دوران گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ ساتھی اداکار اظفر رحمٰن انہیں سنبھالتے نظر آتے ہیں۔
یہ منظر بظاہر ڈرامے کی کہانی کا ایک جذباتی حصہ ہے تاہم ناظرین کی ایک بڑی تعداد نے اس میں علیزے شاہ کی اداکاری کو غیر متاثر کن اور غیر فطری قرار دیا ہے۔
بھارت کےمعروف اداکار سنتوش کے نائر ٹریفک حادثے میں چل بسے
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، جن میں کچھ افراد نے اداکارہ کی کارکردگی کو کمزور قرار دیا جبکہ بعض نے اسے غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔
دوسری جانب علیزے شاہ کے مداح ان کے حق میں بھی سامنے آئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایک مختصر کلپ کی بنیاد پر اداکارہ کی مکمل کارکردگی کا اندازہ لگانا درست نہیں ان کے مطابق ڈرامے کے سیاق و سباق میں یہ منظر زیادہ مؤثر محسوس ہو سکتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ علیزے شاہ کو آن لائن تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، تاہم اس بار بحث کا محور ان کی اداکاری بنی ہوئی ہے۔
