خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کے رویے کیخلاف کل صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے مطابق وفاقی حکومت صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے، این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس کے معاملات میں خاص طور پر ناانصافی کی گئی۔
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ، سہیل آفریدی عہدے پر برقرار رہیں گے ، بیرسٹر گوہر
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ذاتی معالج کی نگرانی میں علاج فراہم نہیں کیا جا رہا اہلخانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینا بھی غیر قانونی اقدام ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ہڑتال سے مستثنیٰ رہیں گی۔ انہوں نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے وکلاء سے ہڑتال میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔
