عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ ، 79 ہزار 962 روپے ہو گئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار ، 257 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ ، 11 ہزار 490 روپے کا ہو گیا۔
سونا پھر مہنگا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
اس کے علاوہ اندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 100 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 914 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 38 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 576 ڈالر پر آ گئی ہے۔
