سینئر اداکارہ ارم اختر نے اداکارہ درفشاں سلیم پر ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام عائد کر دیا۔
سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی شوٹنگ جو ابتدائی طور پر 5 ماہ میں مکمل ہونا تھی، وہ بڑھ کر ایک سال تک پہنچ گئی،میرے اپنے صرف چالیس دن کے کام کو بھی ایک سال تک پھیلا دیا گیا جس کی وجہ سے مجھے مشکلات کرنا پڑ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تاخیر کی بڑی وجہ درفشاں سلیم کا غیر پیشہ ورانہ رویہ تھا، وہ اکثر شوٹنگ منسوخ کر دیتی تھیں، کبھی کسی تنازعے اور کبھی عمرہ پر جانے کی وجہ سے ، اس وجہ سے نہ صرف پراجیکٹ متاثر ہوا بلکہ مجھے کئی اچھے مواقع بھی کھونا پڑے۔
دوسری طرف ڈرامہ کے پروڈکشن ہاؤس اور ڈائریکٹر دانش نواز نے اداکارہ درفشاں سلیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی پیشہ ور اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔
جائیداد کا تنازع؛ کرشمہ کپور کے بچوں کو عدالتی ریلیف مل گیا؛ جائیداد کی مالیت کتنی ہے؟
ارم اختر کے اس بیان کے بعد کئی صارفین نے ان کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کبھی کبھار ہی کسی پر تنقید کرتی ہیں، اس وجہ سے ان کی بات کو سنجیدہ لینا چاہیے۔
دوسری جانب بعض صارفین نے اداکارہ درفشاں سلیم کی حمایت کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مصروفیات سے متعلق پہلے ہی پروڈکشن کو بتا چکی تھیں۔
