ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ابراہیم عزیزی نے کہا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کا انتظام ٹرمپ کے فریب دینے والے بیانات سے نہیں ہو گا، آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے معاملات میں بیان بازی کی گنجائش نہیں۔
ایران کا آبنائے ہرمز کیلئے نیا قانون بنانے کا اعلان ، اسرائیلی جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی
واضح رہے کہ امریکی صدر نے آج سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے کوشش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ امریکا ‘ پراجیکٹ فریڈم’ کا آغاز مشرق وسطیٰ کے وقت کے مطابق آج صبح سے شروع کرے گا، غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو ہرمز سے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔
