ایران نے آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے نیا قانون بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایران کے نائب اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایک نیا قانون تیار کر رہے ہیں جس کے تحت اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
امریکی بحری ناکہ بندی ناکام؟ ایرانی تیل بردار جہاز بحرالکاہل تک پہنچ گیا
مجوزہ بل کے تحت اسرائیلی جہازوں کو اس وقت تک آبنائے ہرمزسے گزرنے کی اجازت نہیں ہو گی جب تک وہ جنگ کا ہرجانہ ادا نہ کر دیں۔ دیگر ممالک کے جہاز ایران سے پیشگی اجازت حاصل کرنے کے بعد گزر سکیں گے۔
ایرانی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبے کے تحت اسرائیلی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے مستقل طور پر روک دیا جائے گا۔
