امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی کر دی۔
امریکی چینل کو انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ جنگ کے بعد توانائی کی قیمتیں بہت کم ہونی چاہئیں۔ امریکا کی توانائی برآمدات اب بلند سطح پر ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ امریکی توانائی برآمدات کو صرف انفرا اسٹرکچر کی کمی روک رہی ہے، امریکا توانائی کی منڈیوں میں بڑا فاتح ہے۔
اوپیک ممالک نے تیل کی پیداوار میں ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کر دیا
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے مزید جہاز گزرتے دیکھے تو حیرانی نہیں ہو گی، ایران کو جہازوں سے ٹول وصول کرنے کی کوششوں سے زیادہ فائدہ نہیں ہو رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے صدر کے ساتھ آئندہ ملاقات میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔
