اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 342 روپے 79 پیسے ہو گئی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے ہو گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ردوبدل یکم ستمبر کے لیے ہے۔
اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 28 اگست بروز جمعہ کو کیا گیا تھا۔ ہفتہ اتوار تعطیل کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاتا۔ جس کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے آخری روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 58 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔


