لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کے قریب ڈرون سے حملہ کیا جس پر اسرائیلی فوجی بھاگ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے طیبہ میں حزب اللہ نے ڈرون سے اسرائیلی فوجیوں کے قریب حملہ کیا۔
حملہ اُس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوج زخمی اہلکاروں کو منتقل کر رہی تھی، اس دوران فوجیوں کو ڈرون پر فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
Footage shows a Hezbollah explosive-laden drone striking near Israeli troops during the evacuation of wounded soldiers in the southern Lebanon town of Taybeh this morning.
The troops are seen firing at the drone before it crashes to the ground and explodes. pic.twitter.com/N3zSA1wW3F
— Emanuel (Mannie) Fabian (@manniefabian) April 26, 2026
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون زمین پر گرنے کے بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جبکہ اسرائیلی فوجیوں کو ڈرون قریب آتے وقت فرار ہوتے دیکھا گیا۔
حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی خلاف ورزیوں پر مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا، ناکام سفارت کاری پر انحصار یا انتظار نہیں کریں گے۔
