ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو سزائے موت دے دی ہے، جن میں سے ایک پر نطنز جوہری تنصیب کے قریب حساس معلومات جمع کرنے کا الزام تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عدلیہ نے یعقوب کریم پور اور ناصر باکرزادہ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کا مجرم قرار دینے کے بعد پھانسی دی۔
رپورٹس کے مطابق یعقوب کریم پور پر الزام تھا کہ اس نے حساس معلومات موساد کے ایک اہلکار تک پہنچائیں، جبکہ ناصر باکرزادہ پر حکومتی و مذہبی شخصیات اور اہم مقامات، خصوصاً نطنز کے علاقے سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کا الزام تھا۔
