وفاقی حکومت نے دہری شہریت رکھنے والوں کے لیے نئی سفری گائیڈ لائن جاری کردیں۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق کوئی بھی پاکستانی زائدالمیعاد نائیکوپ (NICOP) کے ساتھ بیرونِ ملک سے پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا،برطانیہ سمیت تمام ممالک سے آنے والے مسافروں پر یہ پابندی عائد ہوگی۔
قائمہ کمیٹی نے سول افسران کی دہری شہریت پر پابندی کا بل مؤخر کر دیا
غیر ملکی پاسپورٹ کے ساتھ پاکستانی ویزا یا کارآمد (Valid) نائیکوپ کا ہونا ضروری ہوگا،وزارتِ داخلہ نے نئی گائیڈ لائن کے حوالے سے امیگریشن حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ہوائی اڈوں پر نئی گائیڈ لائنز نافذ کر دی گئی ہیں۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے سول سرونٹس کی غیر ملکی اور دہری شہریت سے متعلق اہم اقدام کرتے ہوئے نئے اور سخت قواعد نافذ کئے تھے،اس سلسلے میں “سول سرونٹس (ڈسکلوزر اینڈ ریگولیشن آف فارن نیشنلٹی) رولز 2026” کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
سپریم کورٹ: دہری شہریت کیس،تفصیلی فیصلہ جاری
نئے قواعد کے تحت تمام سول سرونٹس اپنی، اپنے شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کی غیر ملکی یا دہری شہریت سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ سرکاری افسران کو غیر ملکی پاسپورٹ، شہریت اور دیگر بیرونی وابستگیوں کے بارے میں بھی مکمل معلومات دینا ہوں گی۔
رولز کے مطابق کوئی بھی سول سرونٹ حکومت سے پیشگی اجازت حاصل کیے بغیر غیر ملکی شہریت اختیار نہیں کر سکے گا۔ مزید برآں اگر کوئی افسر اپنی غیر ملکی شہریت یا متعلقہ معلومات ظاہر نہیں کرتا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔
دہری شہریت رکھنے پر فیصل واوڈا کیخلاف درخواست دائر
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر ملکی شہریت چھپانا “مس کنڈکٹ” تصور ہوگا، جبکہ غلط معلومات فراہم کرنے یا حقائق پوشیدہ رکھنے والے افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جا سکے گی، جس میں ملازمت سے برطرفی بھی شامل ہے،حکومت کا کہنا ہے کہ نئے قواعد کا مقصد سرکاری ملازمین کی شفافیت، جوابدہی اور قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
