سعودی عرب کے لیے تیل لے جانے والا جاپانی آئل ٹینکر حساس سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گیا، جسے عالمی توانائی ترسیل کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاناما کے پرچم تلے چلنے والا یہ آئل ٹینکر تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے کرسعودی عرب کی جانب رواں دواں تھا۔
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل ترسیل کا بڑا حصہ گزرتا ہے، خطے میں کشیدگی کے باعث اس راستے سے گزرنے والے بحری جہازوں پر عالمی سطح پرگہری نظررکھی جاتی ہے۔
ایران کیخلاف طویل المدتی ناکہ بندی کی تیاری کریں ، ٹرمپ کی مشیروں کو ہدایت
ماہرین کے مطابق ٹینکرکا بحفاظت گزرنا نہ صرف عالمی منڈی کیلئے مثبت اشارہ ہے بلکہ اس سے توانائی کی مسلسل فراہمی کے حوالے سے خدشات میں بھی کمی آئے گی۔
واضح رہے کہ خلیجی پانیوں میں سکیورٹی صورتحال کے باعث تیل بردارجہازوں کی نقل وحرکت اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہے۔
