امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشیروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف طویل المدتی ناکہ بندی کی تیاری کریں۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ جاری رکھا جائے۔
ایران کی نئی تجاویز:ٹرمپ کی سیکیورٹی ٹیم سے مشاورت
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والی شپنگ کو روکا جائے، بمباری شروع کرنا یا تنازع سے باہر نکلنا ناکہ بندی برقرار رکھنے کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی تازہ تجاویز قبول کرنے کے حق میں نہیں۔
