ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر مقاصد حاصل نہ ہونے کے بعد جنگ بندی کی درخواست کررہے ہیں۔
عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران امریکی صدر کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے ۔دوسری جانب روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے صدر پیوٹن کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی۔
ایران جنگ ، صدر ٹرمپ کے پاس فیصلے کیلئے تین دن باقی
عباس عراقچی نے روسی صدر کو ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام پہنچایا ہے ،اس موقع پر پیوٹن کا کہنا تھا کہ عباس عراقچی سپریم لیڈر کو میری نیک خواہشات پہنچائیں۔
روس امید کرتا ہے کہ ایرانی عوام اس مشکل دور سے نکل جائیں گے اور امن غالب آئیگا،روس وہ سب کچھ کرے گا جو ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہو۔
