قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے انٹرن شپ پروگرامز 2026 کے لیے کسی بھی آن لائن پورٹل یا تھرڈ پارٹی پلیٹ فارم کے ذریعے عوامی سطح پر درخواستیں طلب کرنے کی تردید کردی۔
ترجمان قومی اسمبلی نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہےکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ مختلف جاب پورٹلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بعض غیر مجاز اور جعلی اشتہارات اور آن لائن لنکس گردش کر رہے ہیں جن کے ذریعے قومی اسمبلی میں انٹرن شپ کے لیے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں واضح کیا جاتا ہے کہ ایسا مواد حقائق کے برعکس ہے ۔
قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری
موسم گرما 2026 کے انٹرن شپ پروگرام کے لیے کارروائی ایک منظم ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت جاری ہے جس کے مطابق منتخب جامعات سے براہ راست رابطہ کرکے طلبہ کی نامزدگی حاصل کی جارہی ہے، جیسا کہ قومی اسمبلی کے منظور شدہ فریم ورک میں طے ہے۔
لہٰذا عوام بالخصوص طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ایسے کسی بھی غیر مجاز اور جعلی پلیٹ فارم یا لنکس پر اپنی ذاتی معلومات شیئر کرنے یا درخواست جمع کروانے سے گریز کریں۔
قومی اسمبلی کے انٹرن شپ پروگرامز سے متعلق کسی بھی سرکاری معلومات کا اجراء صرف مستند اور باضابطہ ذرائع کے ذریعے ہی کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ گمراہ کن یا غلط معلومات کی تشہیر کے خلاف حسب ضرورت قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
