لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کا فائنل میچ شائقین اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے۔ جس کے لیے حکومت کی اجازت کے بعد ٹکٹوں کی فروخت اور قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فائنل میچ 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ پلے آف مرحلہ 28 اپریل سے شروع ہو گا۔
ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 27 اپریل سے شروع ہو چکی ہے۔ جبکہ فزیکل ٹکٹس 28 اپریل سے ملک بھر کے 18 مقررہ کوریئر مراکز پر دستیاب ہوں گے۔
ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف انکلوژرز کے لحاظ سے مقرر کی گئی ہیں۔ جن میں جنرل انکلوژر 1500 روپے، فرسٹ کلاس 2000 روپے، پریمیم 4000 روپے، وی آئی پی 6000 روپے، وی آئی پی فرسٹ اینڈ 8000 روپے، وی وی آئی پی 10 ہزار روپے جبکہ گیلری کا ٹکٹ 12 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔
حکام نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ میچ کے روز شام 6:30 بجے تک اسٹیڈیم پہنچ جائیں، کیونکہ میچ کا آغاز شام 7 بجے ہو گا۔ جبکہ اس موقع پر اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے جم کے اوقات میں نرمی کرنے کی اپیل
واضح رہے کہ توانائی بحران کے باعث ابتدائی میچز بغیر شائقین کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم اب فائنل کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔
