لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ جمز اور فٹنس سینٹرز کے اوقات کار میں نرمی دی جائے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ کاروباری سرگرمیوں کی بروقت ریگولیشن ایک مثبت قدم ہے۔ تاہم فٹنس سینٹرز خصوصی رعایت کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے ملازمت پیشہ افراد اپنے دفتری اوقات کے بعد ہی ورزش کر سکتے ہیں۔ اس لیے جمز کے اوقات محدود کرنا ان کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
شعیب ملک نے کہا کہ صحت خوراک کی طرح بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ اور اگر جمز کے اوقات رات 10 بجے تک بڑھا دیئے جائیں تو اس سے ایک زیادہ صحت مند معاشرے کے قیام میں مدد مل سکتی ہے۔
