افریقی ملک چاڈ میں کنویں کے پانی پر لڑائی کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 2 خاندانوں کے درمیان جھگڑا 2 قبیلوں کی لڑائی بن گئی، لڑائی میں 10 افراد بھی ہوئے جبکہ کئی دیہات کو جلا دیا گیا۔
نائیجیریا ، مسجد میں بم دھماکے سے 7 نمازی جاں بحق
چاڈ کے حکام نے کہا کہ نائب وزیر اعظم لیمانے مہامت کی قیادت میں ایک وفد کو علاقے میں بھیج کر حالات کو کنٹرول کر لیا گیا۔
وسطی افریقی ملک میں مہلک فرقہ وارانہ جھڑپیں، کسانوں اور چرواہوں کے درمیان طویل عرصے سے جاری تنازعات کے ساتھ ساتھ نسلی کشیدگی بھی عام ہیں۔
