لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے شعبے میں اہم تقرری کرتے ہوئے اسامہ شیرون نیازی کو قائم مقام ڈائریکٹر ڈومیسٹک مقرر کردیا۔
خبررساں ادارے جنگ کی رپورٹ کے مطابق اسامہ شیرون نیازی اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ میں سینئرجنرل منیجرڈومیسٹک آپریشن کے عہدے پرفرائض انجام دے رہے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے انہیں فوری طور پر قائم مقام ڈائریکٹرڈومیسٹک کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں۔
اسامہ شیرون نیازی اب ڈومیسٹک کرکٹ سے متعلق امورکی نگرانی قائم مقام ڈائریکٹر کی حیثیت سے کریں گے، ان کی تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی سی بی میں ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ کا مستقل عہدہ خالی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات کو مؤثرانداز میں چلانے کیلئے موجودہ انتظامی ڈھانچے میں ذمہ داریوں کی تقسیم کی گئی ہے۔
اسامہ شیرون نیازی پہلے ہی ڈومیسٹک آپریشنز کے امور سے منسلک ہیں، اس لیے انہیں قائم مقام ڈائریکٹر کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔
پی سی بی میں ڈومیسٹک کرکٹ کا شعبہ ملک میں مختلف سطحوں پر ہونے والے کرکٹ مقابلوں، کھلاڑیوں کی سرگرمیوں اوردیگرمتعلقہ انتظامی امورکی نگرانی کرتا ہے۔
مستقل ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ کی تعیناتی تک اسامہ شیرون نیازی قائم مقام ڈائریکٹرکی حیثیت سے یہ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔



