پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔
پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں حکومتی ٹیکس اور ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن میں اضافے کی وجہ سے بڑھائی گئیں۔
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری لاگت میں کمی کے باوجود حکومت نے دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں 26 روپے77 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔
ڈیڑہ ماہ میں عوام سے کتنے ارب روپے کی پٹرولیم لیوی وصول کی گئی؟
پیٹرول پر لیوی ٹیکس اور ڈیزل پر آئی ایف ای مارجن نہ بڑھایا جاتا تو قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونا تھا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 18 اپریل کے بعد ایک ہفتے میں 3 روپے 44 پیسے اور پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 3 روپے 14 پیسے فی لیٹر کم ہوئی مگر حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 26 روپے 77 پیسے بڑھا دیں۔
