اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہرقسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دے دی گئی، شہر بھر میں تمام بس اڈے بھی کھول دیئے گئے ہیں تاہم فیض آباد بس اڈہ کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے
راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے،راولپنڈی اسلام آباد میٹرو اور گرین بس سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے ہائیکنگ ٹریلز کو بھی کھول دیا گیا ہے۔
