پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایے مزید بڑھا دیئے۔
سیکرٹری آر ٹی اے اور ٹرانسپورٹرز کے مابین مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 3 سے 4 فیصد اضافے پر اتفاق کیا گیا۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کا ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود کرائے کم کرنے سے انکار
لاہور سے ملتان کا کرایہ 1760 سے بڑھ کر 1810 روپے ، لاہور سے اوکاڑہ کا کرایہ 800 سے 850 ، لاہور سے ڈیرہ غازی خان کا 1990 سے 2050 ، بہاولپور کا کرایہ 2100 سے 2160 روپے مقرر کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ لاہور سے سکھر کا کرایہ 6450 سے 6710 روپے ، حیدرآباد کاہ 9270 سے 9640، اسلام آباد کا 3350 سے 3480 اور پشاور کا کرایہ 3480 سے بڑھا کر 3530 روپے مقرر کر دیا گیا۔
