پاپ کے بادشاہ مائیکل جیکسن سے منسوب نایاب اشیا پیرس میں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی، جن کی مجموعی مالیت 1 ملین یورو تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس نیلامی میں تقریباً 50 نادر اشیا شامل ہوں گی، جو مائیکل جیکسن کی ذاتی اور فنی زندگی سے جڑی یادگاروں پر مشتمل ہیں۔
کنسرٹ میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے ہاتھ تھامنے کی ویڈیو وائرل
نیلامی کی نمایاں اشیا میں وہ مشہور رائن اسٹون دستانہ بھی شامل ہے، جو مائیکل جیکسن نے 1987 سے 1989 کے دوران اپنے بیڈ ورلڈ ٹور میں استعمال کیا تھا۔ اس کے علاوہ پیپسی کے ایک اشتہار میں استعمال ہونے والا نایاب پروٹوٹائپ بھی نیلامی کا حصہ ہے، اور دونوں اشیا کی مالیت 150,000 یورو تک لگائی جا رہی ہے۔

کلیکشن میں مشہور گانے اسکریم کی میوزک ویڈیو میں استعمال ہونے والی ٹی شرٹ بھی شامل ہے، جس میں جینیٹ جیکسن نے بھی شرکت کی تھی۔
پاپ کلچر اور یادگاری اشیا پر مبنی یہ نیلامی 30 مئی سے 2 جون تک جاری رہے گی۔ منتظمین کے مطابق یہ صرف ایک نیلامی نہیں بلکہ مداحوں کے لیے مائیکل جیکسن کی میراث کو قریب سے محسوس کرنے کا منفرد موقع ہوگا۔
توہین مذہب کیس: رجب بٹ بڑی مشکل میں پھنس گئے
نیلام گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایونٹ محض تجارتی سرگرمی نہیں بلکہ ایک عظیم فنکار کے ورثے سے جڑنے کا نادر موقع ہے۔
